میلبورن ۔ آسٹریلیائی ٹیم کے جارحانہ سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر نے نوجوان اوپنر سیم کانسٹاس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے آسٹریلیا کے سینئرکھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستانی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ کا سامنا کرتے ہوئے اسی جارحانہ اندازکو اپنائیں جو کانسٹاس کا ہے۔ 19سالہ کانسٹاس نے اپنے ڈیبیو ٹسٹ کے دوران میلبرن میں بمراہ کے خلاف شاندار اسکورکیے اور 65 گیندوں پر60 رنز بنائے۔ چوتھے ٹسٹ میں آسٹریلیا نے ہندوستانکو 184 رنز سے شکست دی۔ وارنر نے کہا ہے ہ یہ واقعی خاص تھا۔ لوگ اسے تنقید کا نشانہ بنائیں گے، لیکن یہی کھیل کا مزاج ہے، اور وہ اسی انداز میں کھیلے گا۔جب کوئی بمراہ جیسا بولرآپ کے سامنے ہو، تو آپ کو کسی نہ کسی طرح اپنا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس کے لیے تھرڈ مین اور فائن لیگ لگائی اور دوسری اننگز میں اسے خامی کے ذریعے بولڈکیا۔وارنر نے مزید کہا وہ اس تجربے کو یاد کرے گا اور کہے گا کہ یہ باکسنگ ڈے ٹسٹ کا شاندار تجربہ تھا۔ اب وہ نئے سال کا ٹسٹ کھیلنے یہاں آئے گا۔کانسٹاس نے پرائم منسٹرالیون ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف 107 رنزکی اننگز کھیلی اور انڈیا اے کے خلاف ایم سی جی میں ناقابل شکست 73 رنز بنائے۔ شیفیلڈ شیلڈ میں دو سنچریاں اور بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرکے لیے ڈیبیو پر ریکارڈ ساز50 رنز بھی ان کے ریکارڈز میں شامل ہیں۔ وارنر نے کہا پرائم منسٹرالیون میں اس کی کارکردگی نے اس کی صلاحیت کو ظاہر کیا لیکن یہ بھی ظاہرکیا کہ وہ بہادر ہے۔انہوں نے مزید کہا اننگز کے آغاز میں بہادری دکھانے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو کھلاڑی 50 ٹسٹ کھیل چکے ہیں، وہ بھی بہادر ہو سکتے تھے، مختلف شاٹس کھیل سکتے تھے ۔