حیدرآباد ۔ 30 جولائی (راست) تلنگانہ میں پولیس کانسٹیبلس ؍ سب انسپکٹرس کے امتحانات میں شریک ہونے والے امیدوار کیلئے ایک نہایت معلوماتی گائیڈنس لکچر پروگرام اتوار 31 جولائی کو 11 بجے دن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مقرر ہے۔ اس میں محمد خواجہ سابق ڈائرکٹر بی سی اسٹڈی سرکل کا توسیعی لکچر امتحانی سوالات پر رہے گا۔ امیدوار وقت پر شرکت کریں۔