کانپور۔ یو پی کے ضلع کانپور کے چوبے پور میں وکاس دوبے اور اس کے گروپ کے اراکین کے ذریعہ آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کے معاملے میں مشتبہ کردار ادا کرنے والے تھانہ انچارج ونے تیواری کو ہفتہ کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے ۔مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس تیواری سے سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کررہی ہے ۔