کانپور میں بے رحمی سے قتل کئے گئے اشرف علی‘ صاحب اثروت اصحاب سے لواحقین کی مدد کے لئے اپیل

,

   

زاہد علی خان‘ افتخار حسین نے ہر ایک سے متاثرہ خاندان کی ہر سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
کانپور۔یوپی کے کانپور مارکٹ میں جان بوجھ کر تین لوگوں نے اپنی کار سے ایک 34سالہ اشرف علی پیشہ سے ایک بیاٹری میکانک ہے کو کچل کر مار دیاتھا۔ یہ واقعہ 4جون2021کو پیش آیاتھا۔

اس گھناؤنے جرم کو مذکورہ افراد نے اس وقت انجام دیاہے جب اپنی دوکان کے قریب پیشاب کرنے سے انہیں منع کیاتھاپہلے تو اس گینگ نے بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ کی اور بعد میں اشرف کو اپنی کار سے کچل دیاتھا۔

جب کار سے اس کو ٹکر ماری گئی تھی وہ اپنے مکان مالک کلدیپ کپور کے ساتھ فون پر اس کے ساتھ ہوئے حملے کے متعلق بات کررہاتھاپولیس نے گنہگاروں کو پکڑ لیا اور جس کار سے جرم انجام دیاگیاتھا اس کو بھی دستیاب کرلیا۔

ایک فیملی والے فرد پر اس طرح کا گھناؤنا حملہ ریاست اترپردیش میں بڑھتے جرائم کے معاملات کی گراف کے متعلق ایک چوکسی اختیار کرنے والی کاروائی ہے۔

لوگ اس بات سے حیران ہیں کہ آیابے بس او رمعصوم لوگوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنانے کے لئے گاڑیوں سے کچلنے کاکام کیاجارہا ہے۔اشرف ایک یتیم او رشادی شدہ تھے۔

اس کے پسماندگان میں ناخواندہ بیوی شبانہ (28) سال کی ہے اور تین بیٹیاں 9‘7‘اور 5سال عمر کی ہیں۔ وہ لوگ کرایہ کے مکان میں مقیم ہیں۔۔بدقسمتی کی بات تو یہ ہے کہ مذکورہ فیملی کو اب تک کسی قسم کی امداد حاصل نہیں ہوئی ہے۔

کیونکہ اشرف علی خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ تھے‘ اس کے لواحقین بے یار ومددگار ہوگئے ہیں


صاحب ثروت اصحاب سے اپیل
ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان اور سکریٹری فیض عام ٹرسٹ افتخار حسین نے صحاب ثروت اصحاب سے اس فیملی کی مدد کی اپیل کی ہے۔متاثرہ فیملی کے اکاونٹ تفصیلات یہاں پر دئے جارہے ہیں۔

اکاونٹ ہولڈ کا نام شبینہ بیگم ہے۔
Account number: 40222623276
IFSC: SBIN0008049
Branch: SBI, Chamanganj, Kanpur