کانگریس، پنجاب اور چنڈی گڑھ بھیجے بسیں:مایاوتی

   

نئی دہلی،17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ کانگریس کو اپنی 1000 بسیں اترپردیش بھیجنے کے بجائے پنجاب اور چنڈی گڑھ بھیجنی چاہئے تاکہ نقل مکانی کرنے والے مزدور جمنا ندی کے ذریعہ سفر کرنے کے بجائے گاڑیوں سے اپنی آبائی ریاست جاسکیں۔مایاوتی نے ایک ٹویٹ سریز میں کہا،‘‘کانگریس پارٹی اپنی 1000 بسیں یوپی بھیجنے کے بجائے ،انہیں پہلے پنجاب اور چنڈی گڑھ ہی بھیج دیں،تاکہ وہ متاثر مزدورجمنا ندی میں اپنی جان جوکھم میں ڈالنے کے بجائے سڑک کے ذریعہ صحیح سلامت یوپی پہنچ سکیں۔’’واضح رہے کہ کانگریس نے راجستھان کے مختلف شہروں سے مزدوروں کو اترپردیش کی سرحد تک لانے کے لئے 1000 بسیں لگانے کا اعلان کیا ہے ۔