کانگریس۔این سی پی کے کم از کم 50 ایم ایل ایز بی جے پی سے رابطہ میں: مہاجن

   

ممبئی۔29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بی جے پی لیڈر و وزیر آبی وسائل گریش مہاجن نے اتوار کو دعوی کیا کہ اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ضمن میں کانگریس۔ این سی پی کے تقریباً 50 ایم ایل ایز بی جے پی سے رابطہ میں ہیں۔ شردپوار قیادت این سی پی سے منحرف ہونے والے قائدین کے پس منظر میں مہاجن نے یہ بیان دیا ہے۔ سینئر این سی پی لیڈر متیرا راگ نے گزشتہ ماہ بیان دیا تھا کہ چونکہ موجودہ پارٹی میں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے اس لیے وہ پارٹی چھوڑنا چاہتی ہے۔ مہاجن نے کہا کہ کانگریس ایک مخدوش پارٹی کی طرح ہے اور آئندہ دو ہفتوں میں این سی پی مزید کمزور ہوجائے گی۔ این سی پی قائدین سچن اہیر جنہوں نے شیوسینا میں شامل ہونے میں ویبھو پیچاڈ نے بھی پارٹی چھوڑ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مہاجن نے شردپوار کے اس دعوی کو مسترد کردیا کہ بی جے پی پارٹی انحراف سرگرمیوں کے لیے حکومت مشنری کا استعمال کررہی ہے اور پوار محض اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لیے بے جا الزامات لگارہے ہیں اور بی جے پی نے کسی بھی لیڈر کو مجبور نہیں کیا ہے۔ این سی پی لیڈر اور سابق منسٹر حسن شرف پر انکم ٹیکس دھائووں کے لیے دیویندر فڈنویس کے ایکشن کو واجبی قرار دیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کارپوریٹرس اور نوی ممبئی میئر سندیپ نائک بھی جلد ہی این سی پی کو خیرباد کردیں گے۔