کانگریس اقتدار کیلئے عوام بے تاب

   

جناب محمد علی شبیر کو تہنیت کی پیشکشی ، جناب عبدالشکیل کا اظہار خیال
کاغذ نگر۔ ضلع کے بی آصف آباد کے کانگریس پارٹی سینئر قائد و اسٹیٹ جنرل سیکریٹری مینارٹی عبدالشکیل نے سابق ریاستی وزیر و کانگریس پارٹی سینئر قائد محمد علی شبیر کو کانگریس پارٹی ہائی کمان اور محترمہ سونیا گاندھی کی جانب سے تلنگانہ سیاسی امور کمیٹی کنوینر کی حیثیت سے نامزد کیے جانے پر محمد علی شبیر کے مکان حیدرآباد پہنچ کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر عبدالشکیل نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قائد ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کے قیادت میں تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے عوام بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی کے سی آر حکومت عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے. اس کی مثال کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے دلت گریجنا ڈنڈورا کا پروگراموں میں عوام کے سروں کا اژدھام ہی ثبوت ہے، اور 17 ستمبر کے روز گجویل میں منعقد ہ کانگریس پارٹی کا پروگرام اور جلسے کی کامیابی میں ٹی آر ایس پارٹی کی ناکامی نظر آرہی ہے,