کانگریس امیدوار ایم روہت کی رائے دہندوں سے ملاقات

   

میدک ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاؤن کے سینئر کانگریسی رہنما سابق کونسلر بلدیہ ایم موہن گوڑ کی قیادت میں ٹاؤن کے بلدی وارڈ 13 میں کانگریس کے امیدوار مائنم پلی روہت کی انتخابی مہم چلائی گئی ۔ اس موقع پر امیدوار کی شریک حیات ڈاکٹر شیوانی روہت نے رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی پرزور اپیل کی ۔ ان کے ہمراہ سابق کونسلرس بٹی سلوچنا ، گودلا جیوتی ، ایم لکشمی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔
اقلیتی اقامتی اسکول بھینسہ میں
آؤٹ سورسنگ پر درخواستیں مطلوب
بھینسہ ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اقلیتی اقامتی اسکول انگلش میڈیم بھینسہ میں آوٹ سورسنگ اساس پر مخلوعہ جائیداد کا اعلامیہ جاری کر تے ہوئے پرنسپل جی سائی ناتھ نے بتایا کہ اسکول ھذا میں مضمون سماجی علم کیلئے (ٹی۔جی۔ٹی) خواہشمند امید وار اپنے تعلیمی اسنادات بی۔اے۔اور بی۔ایڈ سماجی علم میں پچاس فیصد نشانات پر مشتمل امیدوار درخواست داخل کرسکتے ہیں جس کے لیے تین سالہ تجربہ لازمی ہے خواہش مند اور اہل امید وار سے خواہش کی کہ 17/نومبر بروز جمعہ بوقت شام 4 بجے تک درخواست داخل کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9704479683 پر رابطہ کریں درخواست اسکول واقع خان آٹو نگر بھینسہ میں جمع کر یں۔