کانگریس انچارج مانکیم ٹیگور کی آج حیدرآباد آمد

   


حیدرآباد 10اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس پارٹی کے انچارج مانکیم ٹیگور کل 11 اکتوبر کو حیدرآباد پہنچیں گے ۔ توقع ہے کہ وہ منوگوڑ اسمبلی حلقہ کی انتخابی مہم کی نگرانی کیلئے یہ دورہ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے انتظامات کو قطعیت دیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ منوگوڑ اسمبلی حلقہ کا دورہ کریں گے ۔ مانکیم ٹیگور راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی تلنگانہ میں آمد سے قبل دوبارہ دورہ پر آئیں گے اور یاترا کے مہاراشٹرا میں داخل ہونے تک شریک رہیں گے۔ حیدرآباد میں قیام کے دوران وہ منوگوڑ حلقہ انچارج قائدین کے ساتھ اجلاس کرینگے ۔ر