کانگریس اپنا وجود کھوچکی ہے : پاٹل

   

کولہاپور : مہاراشٹر کے محصولات کے وزیر رادھا کرشنا ویکھے پاٹل نے اتوار کو کہا کہ کانگریس ایسی پارٹی ہے جو اپناوجود کھوچکی ہے اور ریاست کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔مسٹر پاٹل نے کولہاپور ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس پارٹی کا وجود ختم ہوچکا ہے اور پارٹی قیادت اور دیگر قائدین کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ مہاراشٹر حکومت میں وزیر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد وہ پہلی بار ضلع کا دورہ کر رہے ہیں۔کانگریس پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے سابق لیڈر نے کانگریس پارٹی کے وجود پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پچھلی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خاتمے کے راستے پر تھی اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کی قیادت والی موجودہ حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔