کانگریس ایم ایل ایز کا انصاف مارچ،کمل ناتھ شامل ہوئے

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے ایک قبائلی کانگریسی ایم ایل اے کی ریاستی حکومت پر دھار ضلع کے کارم ڈیم میں گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے نکالی جا نے والے انصاف مارچ کی آج راجدھانی بھوپال میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے قیادت کی۔حالانکہ کانگریس کا الزام ہے کہ دھار ضلع کے دھرم پوری ایم ایل اے پانچی لال میڑا کی اس انصاف مارچ کوراجدھانی بھوپال کے لال کھاٹی چوراہے پر روک دیا گیا۔سابق وزیر داخلہ ارن یادونے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پانچی لال میڑا کے ذریعے نکالی گئی ‘قبائلی انصاف مارچ’کو بی جے پی حکومت کے اشارے پر پولیس نے لال کھاٹی چوراہے پر بیریکیٹ لگا کر روک دیا۔حکومت قبائلیوں،کسانوں اور طالب علموں سے اتنی نفرت کیوں کرتی ہے ،جب یہ اپنا حق مانگتے ہے توپولیس کو آگے کر دیا جاتا ہے ۔