بنگلورو۔ 4 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے آج الزام عائد کیا کہ ہر کانگریس ایم ایل اے کو بی جے پی 50 کروڑ روپئے کی پیشکش کررہی ہے جو ریاست میں جے ڈی ایس ۔ کانگریس حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوششوں کا حصہ ہے لیکن دعویٰ کیا کہ کوئی بھی رُکن اسمبلی اُن کے جال میں نہیں پھنسا ہے ۔ سدارامیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی نے جواباً کہا کہ مخلوط حکومت کو الزام آرائی کے بجائے نظم و نسق پر توجہہ مرکوز کرنی چاہئے۔ سینئر بی جے پی لیڈر آر اشوک نے گزشتہ ہفتہ 20 تا 25 ناراض ایم ایل ایز برسراقتدار مخلوط سے دور ہوجانے کا دعویٰ کیا تھا ۔