کانگریس ایم ایل اے کا لاپتہ پوتا بازیاب

   

رائے سین، 30 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے رائسین ضلع کے سلوانی اسمبلی کے ایم ایل اے دیویندر پٹیل کے دو سالہ پوتے کے اغوا کا معمہ پولیس نے حل کر تے ہوئے خاندان کے ہی رشتہ دار تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس نے آج صبح چھندواڑہ کے تامیا سے بچے کو برآمد کیا۔ دو ملزمین کو تامیا سے اور ایک دیگر کو بیگم گنج سے گرفتار کیا ہے ۔ ملزمان خاندان کے رشتہ دار ہیں، جنہوں نے دھمکی آمیز خط بھیج کر ڈیڑھ کلو سونا مانگا تھا۔ دو سالہ دیویام کو کل صبح تقریباً 11 بجے گاؤں پلوہا میں اس کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج کمار پانڈے کا کہنا ہے کہ تین ایسے ملزمان ہیں جو معصوم دیویم کے رشتہ دار تھے ۔ انہیں معلوم تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کہاں نہیں لگے ہیں۔ اس میں انہوں نے دیڑھکلو سونا مانگا اور دھمکی دی کہ بصورت دیگر نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ ایسے میں جب بہت باریک بینی سے تفتیش کی گئی تو تینوں ملزمان خاندان کے رشتہ دار نکلے ۔سلوانی کے ایم ایل اے دیویندر پٹیل کے دو سالہ پوتے دیویم کو کل صبح 11 بجے ان کے گاؤں پلوہا سے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔