کانگریس ایم ایل سی جیون ریڈی کورونا سے متاثر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: 13 جولائی (سیاست نیوز) قانون ساز کونسل میں کانگریس رکن جیون ریڈی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے وہ شدید بخار میں مبتلا تھے اور کورونا ٹسٹ کروانے پر نتیجہ پازیٹیو آیا۔ ڈاکٹرس کے مشورے پر جیون ریڈی ہوم کورنٹائن ہوچکے ہیں اور علاج شروع کردیا گیا ۔ ڈاکٹرس کے مطابق جیون ریڈی کی حالت مستحکم ہے اور بہت جلد کورونا سے صحتیاب ہوجائیں گے۔ جیون ریڈی نے ان سے ملاقات کرچکے پارٹی کیڈر اور دیگر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا ٹسٹ کروائیں اور ہوم آئیسولیشن اختیار کریں۔