کانگریس ایک اور ریاست میں اقتدار سے محروم

   

بنگلورو :کرناٹک میں اپنی اتحادیوں حکومت گر جانے کے بعد کانگریس ایک اور ریاست میں اقتدار کھوچکی ہے اور اب پارٹی صرف 4 ریاستوں اور ایک مرکزی زیرانتظام علاقہ میں اپنی حکومتیں رکھتی ہے۔ کرناٹک پارٹی کیلئے کلیدی ریاست ہے کیونکہ یہ واحد جنوبی ریاست ہے جس میں کانگریس کا اقتدار ہے۔ کانگریس حالیہ لوک سبھا چناؤ میں ملک بھر میں محض 52 نشستوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔