کانگریس بھارت جوڑو یاترا کی توسیع کے تحت گاؤں کی سطح پر رابطہ کر رہی ہے

   

نئی دہلی: آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی بھارت جوڑو یاترا کے توسیع کے تحت نوجوانوں اور خواتین تک پہنچنے کے لیے گاؤں، بلاک اور ضلع کی سطح پر مہم چلا رہی ہے۔پارٹی کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان‘‘ پروگرام 26 جنوری 2023 سے تین مرحلوں میں شروع ہوا ہے، جو دو ماہ تک چلے گا۔راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ دیپندر ہوڈا، جو اتر پردیش میں “ہاتھ سے ہاتھ جوڑو” مہم کے انچارج ہیں، نے کہا کہ یہ عوامی ڈائیلاگ پروگرام سیاسی اور ثقافتی طور پر کامیاب “بھارت جوڑو یاترا” کی توسیع ہے۔