پٹنہ:کانگریس ‘بھارت جوڑو یاترا’ کی طرز پر 28 دسمبر سے بہار میں ریاست گیر پد یاترا شروع کرے گی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے اتوار کو یہاں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے‘‘ کے خلاف 1200 کلومیٹر کا سفر بنکا ضلع سے شروع ہوکر بودھ گیا پر ختم ہوگا۔ اس دوران ریاست کے 17 اضلاع میں پد یاترا کی جائے گی۔ تاہم راہل گاندھی کے بہار کی اس پد یاترا میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔