نئی دہلی : کانگریس قومی صدر راہل گاندھی نے آج اعلان کیا کہ اگر کانگریس حکومت بر سر اقتدار آتی ہے تو ملک کے پسماندہ طبقات کے لوگو ں کے اکاؤنٹ میں سالانہ 72ہزا ر روپے دیئے جائیں گے ۔ کانگریس صدر نے نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ با ت کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پانچ کروڑ خاندان یعنی پچیس کر وڑ لوگ اس اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریبی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔
راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے دولت مندوں کا قرض معاف کرسکتے ہیں تو کانگریس حکومت غریب عوام کے اکاؤنٹ میں سالانہ 72ہزار روپے ڈال سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کے غریب عوام کو انصاف دلائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے وہ افراد اہل ہوں گے جو ماہانہ ۱۲؍ ہزار یا اس کے کم کماتے ہیں ۔