بی آر ایس کی حکومت نے 1.60 لاکھ سے زائد ملازمتیں فراہم کی گئیں: کے ٹی آر
حیدرآباد۔ 27 جنوری (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس کے ایک سالہ دور حکومت میں 12 ہزار ملازمتیں بھی فراہم نہیں کی گئی جبکہ سال میں 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ کانگریس کا وعدہ پانی پر کی جانے والی تحریر کی طرح ہے۔ تلنگانہ بھون میں بی آر ایس وی کے کیلنڈر کی رسم اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ راہول گاندھی اشوک نگر پہنچ کر گروپس کے امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر حکومت کے خلاف ملازمتیں فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے کی صورت میں سالانہ 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم آج تک کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جبکہ بی آر ایس کے دور حکومت میں 2 لاکھ 32 ہزار جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور ایک لاکھ 60 ہزار 283 ملازمتیں فراہم کی گئیں، لیکن کانگریس کی جانب سے بی آر ایس حکومت کے خلاف ملازمتوں فراہم نہ کرنے کی گمراہ کن مہم چلائی گئی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کے سی آر کے دور حکومت میں سالانہ 16 ہزار ملازمتیں فراہم کی گئیں۔ بی آر ایس حکومت نے اس کی تشہیر نہیں کی گئی۔ پیپر لیکس کے بارے میں بھی طلبہ کو مشتعل کیا گیا۔ بی آر ایس کے دور حکومت میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشنس کے تحت ملازمتیں فراہم کرتے ہوئے کانگریس حکومت اس کو اپنی کارنامہ قرار دے رہی ہے۔ تقررات نامے امیدواروں میں حوالے کرتے ہوئے اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے۔ بی آر ایس اور پارٹی کے طلبہ تنظیم پر ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق کو منظر عام پر لائیں اور حکومت کی ناکامیوں کے خلاف عوام میں شعور بیدار کریں۔ 2