کانگریس دور حکومت کے آبپاشی پراجکٹس کا 13 جون کو معائنہ

   

Ferty9 Clinic

اتم کمار ریڈی کی پارٹی سینئر قائدین سے مشاورت
حیدرآباد۔/9 جون، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے دریائے گوداوری پر کانگریس دور حکومت میں تعمیر کئے گئے پراجکٹس کا 13 جون کو معائنہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گوداوری جل دکھشا کے عنوان سے یہ پروگرام طئے کیا گیا جس میں صدر پردیش کانگریس اور دیگر قائدین کانگریس دور حکومت کے آبپاشی پراجکٹس کا دورہ کرتے ہوئے اُن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ عوام کوکانگریس کی جانب سے تعمیر کئے گئے آبپاشی پراجکٹس سے واقف کرانے کیلئے یہ پروگرام طئے کیا گیا ہے۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے آج اس مسئلہ پر پارٹی کے سینئر قائدین اور عوامی نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدین 13 جون کو آبپاشی پراجکٹس کا معائنہ کرتے ہوئے مقامی میڈیا کے ذریعہ عوام کو حقائق سے واقف کرائیں گے۔ پرانہیتا پراجکٹ کے مقام عادل آباد، تمڈی ہڈی پراجکٹ کا رکن کونسل جیون ریڈی، سابق وزیر سریدھر ریڈی معائنہ کریں گے۔ ایلم پلی پراجکٹ کا رکن اسمبلی سریدھر بابو، ورکنگ پریسیڈنٹ کسم کمار، اے آئی سی سکریٹری ومشی چند ریڈی، گوراپلی ذخیرہ آب کا رکن پارلیمنٹ کے وینکٹ ریڈی، سکریٹری اے آئی سی سی سمپت کمار، مانیرو پراجکٹ کا سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر، دیوادولہ پراجکٹ کا رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی، رکن اسمبلی سیتکا، دوموگوڑم پراجکٹ کا سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا، رکن اسمبلی پی ویریا، سابق ایم پی وی ہنمنت راؤ، سابق مرکزی وزیر بلرام نائیک، راملو نائیک اور علی ساگر پراجکٹ کا سابق وزیر سدرشن ریڈی دورہ کریں گے۔ کاماریڈی کے قریب پرانہیتا 22 ویں پیاکیج بھوم پلی کا سابق وزیر محمد علی شبیر معائنہ کریں گے۔