حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی بی انوسیا سیتکا نے گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن سے ملاقات کی اور ملگ میں ٹرائیبل یونیورسٹی کے قیام کیلئے کوشش کی درخواست کی۔ انہوں نے گورنر کو یادداشت حوالے کی جس میں تنظیم جدید قانون میں ٹرائیبل یونیورسٹی کے قیام سے متعلق وعدہ کا ذکر ہے۔ سیتکا نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں سے قبائیلی طلبہ یونیورسٹی کے منتظر ہیں ۔