کانگریس رہنما راہل گاندھی 5 ستمبر کو کانگریس کے بوتھ لیول کنونشن میں شرکت کریں گے

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی گجرات میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ سے قبل 5 ستمبر کو بوتھ لیول پارٹی کارکنوں کی ایک ریلی سے خطاب کریں گے اور مہاتما گاندھی کا آشیرواد لینے سابرمتی آشرم پہنچیں گے۔ پارٹی کے گجرات یونٹ کے انچارج رگھو شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ راہول 5 ستمبر کو احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ میں بوتھ لیول ورکرز کے ‘پریورتن سنکلپ’ کنونشن سے خطاب کریں گے۔