کانگریس صدارتی انتخاب: کھرگے اور تھرور مد مقابل، 17 اکتوبر کو ووٹنگ

,

   

نئی دہلی :کانگریس صدارتی انتخاب کے پیش نظر 8 اکتوبر نام واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ ملکارجن کھرگے اور ششی تھرور دونوں میں سے کسی نے بھی اپنا نام واپس نہیں لیا، اب 17 اکتوبر کو ووٹنگ کے ذریعہ پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج کانگریس سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری نے پریس کانفرنس کر تفصیلی جانکاری دی اور بتایا کہ 17 اکتوبر کو سیکرٹ بیلٹ سے ووٹنگ ہوگی۔ ہر ایک ریاست کے پی سی سی ہیڈکوارٹر میں ووٹنگ کا یہ عمل انجام پائے گااور 19 تاریخ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔