نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے منگل کو سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدی کے ہندوستان کا ان کے بے پناہ تعاون کے بغیر تصور نہیں کیا جا سکتا۔ کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے پنڈت جواہر لال نہرو کی یادگار شانتی ون جاکر سابق وزیر اعظم کو ان کی 61 ویں برسی پر ان کی سمادھی پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
عارف خان اور نتیش کا جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت
پٹنہ، 27 مئی (یواین آئی) بہار کے گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی برسی کے موقع پر جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ خان اور کمار نے منگل کو یہاں پونائی چک کے نہرو پارک میں واقع پنڈت نہرو کے مجسمہ پرگلپوشی کر جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایک سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں پر انہیں سلامی دی گئی اور خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر وجے کمار چودھری، ایم ایل سی سنجے کمار سنگھ کے ساتھ ساتھ سیاسی اور دیگر سماجی کارکنوں نے بھی پنڈت نہرو کے مجسمہ کی گلپوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔