کانگریس قائدین کی جانب سے راشن کٹ کی تقسیم

   

شمس آباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد منڈل کانگریس صدر گڈم شیکھر یادو نے رامنجا پور میں 100 خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم کی ۔ اس سے قبل انہوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول چڑھاتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ گڈم شیکھر یادو نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہورہا ہے جس کے لیے کانگریس پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی ۔ انہوں نے 100 سے زائد خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم کئے اور کہا کہ حکومت کی جانب سے 12 کیلو چاول اور پندرہ سو روپئے دئیے جارہے ہیں لیکن وہ ناکافی ہورہا ہے ۔ حکومت کو مزید سہولیات فراہم کی جانی چاہئے ۔ اس موقع پر پروین یادو ، شیکھر یادو ، رفیق ، رمیش ، مہیش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔