حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) ہائی کورٹ نے کانگریس کے دو قومی قائدین کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مقدمہ کو کالعدم کردیا ہے۔ جسٹس کے سجنا نے پی وشنو وردھن اور منصور علی خاں کے خلاف نومبر 2023 میں مارکٹ پولیس میں درج مقدمہ کو کالعدم کردیا۔ اسمبلی انتخابات میںضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ایچ ایم ڈی اے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ صنعت نگر اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم میںفلاینگ اسکواڈ انچارج نے دونوں کے خلاف شکایت کی تھی۔ عہدیدار نے شکایت کی تھی کہ 22 نومبر کی رات کانگریس قائدین نے سکندرآباد میں دھرنا منظم کیا جس سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس سے اجازت کے بغیر دھرنا کیا گیا۔ درخواستگذاروں اور حکومت کے وکلاء کی سماعت کے بعد جسٹس کے سجنا نے مقدمہ کو کالعدم کردیا ۔1