کانگریس قائد کرن سنگھ کا پارٹی موقف سے انحراف

,

   

جموں و کشمیر کے بارے میں حکومت کے اقدام پر تنقید نامناسب
نئی دہلی 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اپنی پارٹی سے مختلف موقف اپناتے ہوئے کہنہ مشق قائد نے جموں و کشمیر کے بارے میں حکومت کے فیصلے سے انحراف کیا اور نشاندہی کی کہ اِس میں کئی مثبت نکات بھی شامل ہیں۔ اپنے ایک بیان میں جس کا عنوان ’’مثبت نکات‘‘ رکھا گیا ہے، ڈاکٹر کرن سنگھ نے مرکز زیرانتظام علاقہ کا موقف لداخ کے لئے مختص کرنے پر تنقید کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرکز زیرانتظام علاقے کے معنی سمجھنا ضروری ہے کہ ایسا کرنے سے اس علاقہ کو کیا فائدے حاصل ہوں گے ۔