کانگریس لیڈر سدارامیہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کولار سے مقابلہ کریں گے

,

   

سدارامیہ نے پارٹی ورکرس کے اجلاس میں تالیوں او رنعروں کی گونج میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”میں نے فیصلہ کیاہے کہ اگلے انتخابات میں کولار سے ایک امیدواری کا فیصلہ کیاہے“۔


کولار۔تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈرنے اعلان کیاکہ وہ مجوزہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کولار حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔

مذکورہ 75سالہ سابق چیف منسٹر جو ”محفوظ نشست“ کی تلاش میں تھے‘ پچھلے کچھ عرصہ سے ضلع کی پارٹی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے میٹنگیں منعقد کرنے کے بعد اس بات کا اشارہ دیاہے۔سدارامیہ نے پارٹی ورکرس کے اجلاس میں تالیوں او رنعروں کی گونج میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”میں نے فیصلہ کیاہے کہ اگلے انتخابات میں کولار سے ایک امیدواری کا فیصلہ کیاہے“۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ وہ یہاں سے الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی قائدین اور کارکنان کے دباؤ میں تھے سدارمیہ نے کہاکہ ”میں آپ کے پیار جذبہ محبت کو نظر انداز نہیں کرسکتا‘ میں نے اس حلقہ سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کرلیاہے‘ اب ہائی کمان کے حکم کا انتظار ہے“۔

کولار سے کانگریس قائدین اور کارکنان نے کانگریس کے قانون ساز پارٹی لیڈر پر اس حلقے سے الیکشن لڑنے کا دوباہ ڈال رہے ہیں۔

اسی طرح کی درخواست سدارامیہ کو ورونا‘ بدامی‘ حیبال‘ کوپال اور چمر جا پیٹ حلقوں سے بھی موصول ہوئی ہے۔نومبر کے مہینے میں قانون ساز پارٹی لیڈر نے اس حلقہ کا دورہ کیاتھا اور اس وقت ان کا یہ بیان کے وہ دوبارہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران اؤں گا‘ اس بات کی قیاس آرائی کو وسعت دیا ہے کہ وہ 2023اسمبلی انتخابات میں یہاں سے مقابلہ کریں گے۔

شمالی کرناٹک کے ضلع باگلکوٹ کے بدامی حلقہ کی فی الحال نمائندگی کرنے والے سدارامیہ نے فیصلہ کیاہے کہ وہ یہاں سے مقابلہ کریں گے‘ انہوں نے اس کے لئے پارٹی کے لوگوں اور حلقہ کو زیادہ وقت نہیں دینے کا حوالہ بھی دیاہے۔

جے ڈی (ایس) کے کولار سے موجودہ رکن اسمبلی سرینواس گوڑا جو کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملائی ہوئی ہے‘ نے اس سے قبل اشارہ دیاتھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے اور اس حلقہ میں سدارامیہ کے ساتھ کھڑے ہو ں گے۔ پیر کے روز کولار روانگی سے قبل سدارامیہ نے مونیا آپا سے ملاقات کی تھی۔

مونیا آپا کولار میں سینئر رکن اسمبلی اور سابق اسپیکر رامیش کمار کی بڑھتی مقبولیت سے ناراض ہیں۔ کمار نے کہا ہے کہ وہ سدارامیہ کے وفادار ہیں۔