نئی دہلی ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کانگریس کے لیڈر ڈی کے شیوکمار کی 23 سالہ بیٹی ایشوریہ سے ایک مَنی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 9 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ حکام تحقیقات کررہے ہیں کہ کس طرح ایشوریہ کے اثاثہ جات 2013ء میں 1.09 کروڑ سے بڑھ کر 2018ء میں زائد از 108 کروڑ روپئے تک پہنچ گئے۔ ایشوریہ کی آمدنی کا انکشاف شیوکمار نے اسمبلی چناؤ سے قبل کرتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وہ اُن کی آمدنی پر منحصر نہیں ہے۔