کانگریس لیڈر پون کھیرا کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد

   

مودی پر ’قابل اعتراض‘تبصرہ کیس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی پرکانگریس کے ترجمان پون کھیرا کے مبینہ قابل اعتراض بیان دینے کے ایک مجرمامہ ہتک عزت کیس کو منسوخ کرنے کی ان کی درخواست کو آج مسترد کر دیا۔جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے ہتک عزت کے دیگر معاملات میں پون کھیرا کی بار بار معذرت کے حقائق کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جرم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔بنچ کے سامنے سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے کھیرا کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے جواب داخل کرنے کے لئے وقت کی درخواست کی۔ اس پر بنچ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر غور کرنے کو تیار نہیں ہے ۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے اتر پردیش حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ٹرائل چارج شیٹ کی تیاری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے ۔