کانگریس لیڈر کمل ناتھ کی جانب سے بھومی پوجن کیلئے 11 چاندی کی اینٹیں ایودھیا روانہ

,

   

٭ سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش اور کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے منگل کو بتایا کہ انہوں نے رام مندر کی تعمیر کیلئے بطور عطیہ چاندی کے 11 اینٹیں روانہ کئے ہیں، جسے پارٹی ارکان ایودھیا لے کر جائیں گے۔ وسیع پیمانے پر منائے جارہے بھومی پوجن جو 5 اگست کو مقرر ہے، کے بارے میں بات کرتے ہوئے کمل ناتھ نے بتایا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جس کا پورے ملک کو انتظار ہے۔