نئی دہلی: پاکستان میں کانگریس کے رکن اسمبلی و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں کرتار پور کے موقع پر خوب جم کر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف میں پل باندھے۔ جس سے چراغ پا بی جے پی نے سدھو پر سخت سرزنش کی۔
بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے صحافیوں سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کا پاکستان کی تعریف کرنا اور عمران کی مدح سرائی کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو سدھو تنقید کرنی چاہئے۔ پاترا نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو 14کروڑ سکھ برادری کے بارے میں بولنے کا حق کس نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رکن اسمبلی (نوجوت سنگھ سدھو) کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ مسٹر خان کو ببر شیر اورشہنشاہ سے خطاب کرے۔ انہوں نے سونیا گاندھی سے اس معاملہ پرمعافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔