کانگریس مدھیہ پردیش میںآج ’یوم سیاہ‘منائے گی

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کانگریس نے کل پوری ریاست میں ‘یوم سیاہ’ منانے کا اعلان کیا ہے ۔کانگریس کی جانب سے آج یہاں جاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مکمل ریاست میں ضلع ،شہراور بلاک کانگریس کمیٹیاں مقررہ جگہ پرجمع ہوکر کانگریس کی سابقہ حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے گرانے اور بی جے پی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے خلاف،یوم سیاہ لکھا ہوا بینر ، کالے جھنڈے لیے اور ہاتھو میں کالے رنگ کی پٹی باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیاں ، ریاست کے عوام کو گمراہ کرکے بی جے پی کے ذریعہ آمریت اور مظالم ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے ، کانگریس کی جانب سے بی جے پی کے خلاف منعقدہ دھرنے مظاہرے میں کسانوں کی گندم اور چنا کی امدادی قیمت پر خریداری میں بدعنوانی اور بدانتظام اور فصل کی عدم ادائیگی نہ ملنے سے متعلق بہت سے مسائل کو اجاگر کرے گی۔