کانگریس منی پور میں اتحاد کیلئے تیار: پردیوت بوردولوئی

   

امپھال/نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور منی پور کے پارٹی مبصر پردیوت بوردولوئی نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہے ۔ اس کے ساتھ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکمراں بی جے پی اس الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کر پائے گی۔بوردولوئی نے میڈیا کو بتایاکہ ہم بی جے پی کو شکست دینے کے لیے منی پور میں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہیں۔