کانگریس نے اپنی تنظیم پر بہت کام کیا ہے :کمل ناتھ

   

سنگرولی: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ پہلے کانگریس کی تنظیم کمزور تھی، لیکن اب چند برسوں میں پارٹی نے تنظیم پر کافی کام کیا ہے ۔ کمل ناتھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس کی تنظیم پہلے بہت کمزور تھی، پچھلے کچھ برسوں میں پارٹی تنظیم پر منڈلم سیکٹر اور بوتھ سطح پر کافی کام ہوا ہے ، جس کے نتائج اب سامنے آرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یا کانگریس کا اب کوئی روایتی گاؤں یا مکان نہیں بچا، سیاست کافی مقامی ہو چکی ہے اور اب یہ بات سب کو سمجھ لینا ضروری ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سنگرولی میں بی جے پی 25 سال سے جیت رہی ہے ۔ سنگرولی کو توانائی کی راجدھانی سمجھا جاتا ہے ، سنگرولی پوری ریاست کو جتنا ریونیو دیتا ہے ، کیا اس تناسب سے یہاں کی ترقی کے لئے بی جے پی کے دور حکومت میں رقم دی گئی ہے ؟ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اکثر عوام کو گمراہ کرنے اور توجہ ہٹانے میں کامیاب ہوجاتی ہے ۔