بھوپال: کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ نے دارالحکومت بھوپال کی نریلا اسمبلی کی ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر میں شکایت درج کرائی ہے ۔کانگریس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق پارٹی لیڈروں نے نریلا اسمبلی کی ووٹر لسٹ میں مرنے والوں، اسمبلی سے باہر جانے والوں اوردیگر جگہوں پر اپنا نام شامل کرچکے لوگوں کے بارے میں الیکشن دفتر میں معلومات دی۔ کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا کہ اسمبلی میں ایسے 35000 لوگ ہیں۔کانگریس لیڈر منوج شکلا نے الزام لگایا کہ علاقے میں ووٹروں کی فزیکل تصدیق بی ایل اوز کے ذریعہ نہیں کی جارہی ہے ۔
افسران اگر پریشانی نہ سنیں تو مجھے بتائیں:یوگی
لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام الناس کے کو ان کے مسئلے کے ازالے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ اگر افسر مسئلے کے ازالے میں لاپرواہی کرتے ہیں تو کوئی بھی شخص مناسب ذرائع سے سیدھا ان سے رابطہ کرسکتا ہے ۔یوگی نے منگل جنتا درشن پروگرام کے دوران کہا’ہر مسئلہ کو بروقت، شفاف اور تسلی بخش طریقے سے حل کیا جائے گا۔ آپ سب کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر حکام آپ کے مسئلے کو حل کرنے میں ہچکچاتے ہیں تو بلا جھجھک مجھے بتائیں۔ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی’۔ جنتا درشن میں وزیر اعلیٰ نے 200 سے زیادہ لوگوں سے ملاقات کی۔