کانگریس نے ہندوستان کی سرحد میں چین کے گاؤں بسانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا

   

نئی دہلی :کانگریس نے اروناچل پردیش میں چین کے گاؤں بسانے کی خبر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے وقار پر چوٹ قرار دیا اور کہا کہ حکومت کو سخت کاروائی کرکے ملک کا وقار بچانا چاہیے ۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اس واقعہ سے منسلک ایک خبر کو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،‘میں ملک کو جھکنے نہیں دوں گا۔ پارٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس خبر کو پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا،‘ مودی جی کا ‘56 انچ’کا سینہ کہاں ہے ’؟خبر میں کہا گیا ہے کہ چین نے اروناچل پردیش میں ہندوستان کی سرحد میں ساڑھے چار کلومیٹر کے اندر ایک گاؤں بسایا ہے ۔