ممبئی۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کے خلاف کانگریس ورکرس نے شدید احتجاج کیا۔ ممبئی ہوٹل کے باہر کرناٹک کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس ورکرس نے نعرے لگائے۔ جنتا دل (ایس) اور کانگریس کے باغی ارکان اسمبلی ممبئی کی ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔ کانگریس ورکرس نے وزیراعظم نریندر مودی کے ماسک پہنے ہوئے گھوڑا گاڑی پر سوار ہوکر ہوٹل کے سامنے پہونچے۔ گھوڑا گاڑی پر سوار ہونے کا یہ احتجاج ارکان اسمبلی کی مبینہ سودے بازی کے خلاف علامتی احتجاج تھا۔ جنتا دل (ایس) اور کانگریس کے 13 ارکان اسمبلی نے ہفتہ کے دن اسپیکر کو اپنے استعفے پیش کئے تھے جبکہ پیر کے دن مزید 2 آزاد ارکان اسمبلی نے بھی استعفیٰ دیا۔