کانگریس وفد کی 18 مارچ کو گورنر سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملو بٹی وکرامارکا نے کہا کہ کانگریس کا ایک وفد 18 مارچ کو گورنر نرسمہن سے ملاقات کرے گا اور ایک میمورنڈم پیش کیا جائے گا جس میں کے سی آر حکومت کی بیدخلی کا مطالبہ کیا جائے گا اور گورنر کو واقف کرایا جائے گا کہ حکومت نے انحراف کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دستوری دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ سابق مرکزی وزیرقانون ویرپا موئیلی گورنر سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل ہوں گے۔