کانگریس پارٹی اب اپنا نام بدل لے :مودی

   

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے وفاقیت پر بار بار سوال اٹھانے پر کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنا نام ’انڈین نیشنل کانگریس‘سے بدل کر’فیڈریشن آف کانگریس‘رکھ لینا چاہیے ۔منگل کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر گیارہ گھنٹے طویل بحث کا جواب دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس کو ‘نیشن’ پر اعتراض ہے یعنی ’نیشن‘ اس کے تصور میں غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کو اپنا نام بدل کر ’فیڈریشن آف کانگریس‘ رکھ لینا چاہیے۔