کانگریس پارٹی سے ششی دھر ریڈی برطرف

   


حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے پارٹی کے سینئر قائد سابق وزیر ایم ششی دھری ریڈی کو مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں آئندہ 6 سال کیلئے کانگریس سے برطرف کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں صدرنشین تلنگانہ کانگریس تادیبی کمیٹی ڈاکٹر جی چناریڈی نے ایم ششی دھر ریڈی کو پارٹی سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے جس میں بتایا گیا ہیکہ ایم ششی دھر ریڈی نے 18 نومبر کو تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اور بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا کے ساتھ دہلی پہنچ کر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور اپنی بی جے پی میں شمولیت کیلئے راہ ہموار کرلی۔ آج انہوں نے تلنگانہ میں کانگریس کو کینسر ہوجانے کا ریمارک کیا اور ساتھ ہی صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد کانگریس تادیبی کمیٹی نے انہیں آئندہ 6 سال کیلئے پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ن