کانگریس پارٹی مہلک مرض کینسر میں مبتلاء، ایم ششی دھر ریڈی

   


اپنے ٹوئیٹر سے کانگریس کے لفظ کو ہٹادیا۔ ایک دو دن میں پارٹی سے مستعفی ہونے کی تیاری

حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) کل دہلی میں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرنے والے کانگریس کے سینئر قائد ایم ششی دھر ریڈی نے آج اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے کانگریس لفظ کو خارج کردیا اور کانگریس پارٹی مہلک مرض کینسر میں مبتلا ہوجانے کا ریمارکس کیا ہے۔ اس سے واضح ہوگیا ہیکہ ایم ششی دھر ریڈی کانگریس سے مستعفی ہونے اور بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کے بعد ہی وہ دہلی پہنچ کر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرچکے ہیں جس کے بعد انہوں نے ٹوئیٹر سے کانگریس لفظ کو حذف کردیا ہے۔ ششی دھر ریڈی کے باوثوق ذرائع سے پتہ چلاہیکہ وہ ایک دو دن میں کانگریس سے مستعفی ہوجائیں گے اور اس کی وجہ پر مشتمل ایک مکتوب سونیا گاندھی اور کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملک ارجن کھرگے کو روانہ کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کرائیں گے۔ ایم ششی دھر ریڈی نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے بتایا کانگریس پارٹی مہلک مرض کینسر میں مبتلاء ہوچکی ہے۔ ٹی آر ایس کا مقابلہ کرنے کی کانگریس میں طاقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ہوم گارڈ کے پارٹی چھوڑنے سے کیا فرق پڑے گا۔ن طنزیہ ریمارکس کیا ہے اور کہا کہ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کی انداز کارکردگی سے پارٹی کے بیشتر قائدین ناراض ہیں۔ اس بارے میں ریونت ریڈی کو توجہ دلائی گئی اور پارٹی ہائی کمان سے نمانئدگی کی گئی باوجود اس کے ریونت ریڈی نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا اور نہ ہی پارٹی ہائی کمان نے اس کا کوئی نوٹ لیا ہے۔ن