کانگریس پارٹی میں تمام طبقات کو یکساں مواقع

   


بھونگیر کے قائد انیل کمار ریڈی کا ادعا، وعدہ فراموشی کا ٹی آر ایس پر الزام
بھونگیر ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی قومی صدرکے انتخاب کیلئے گاندھی بھون حیدرآباد میں منعقدہ رائے دہی مرکز میں کانگریس پارٹی یادادری بھونگیر ضلع صدر کے انیل کمارریڈی نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔اس موقع پر انیل کمارریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے۔جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں حقوق فراہم کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کی فلاح وبہبودی اور ترقی کیلئے یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔کانگریس پارٹی ہمیشہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں عوامی قائدین اور پارٹی کے استحکام کیلئے کام کرنے والے قائدین کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسوں اور ملک میں پھیلی نفرت کو مٹانے کیلئے راہول گاندھی کی ملک جوڑو پیدل یاترا کامیابی سے جاری ہیاور ریاست تلنگانہ میں یہ یاترا 23 اکتوبر کو پہنچے گی جس کیلئے پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی قیادت میں تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔