کانگریس پارٹی نہ ہوتی تو ممتا بنرجی جیسے لوگ پیدا نہ ہوتے،ادھیر رنجن چودھری کاپلٹ وار

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ہفتہ کے روزمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی پرتنقیدکی ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہاہے کہ اگر کانگریس نہ ہوتی تو ممتا بنرجی جیسے لوگ پیدا نہ ہوتے۔ انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے۔ ادھیر رنجن نے کہاہے کہ آپ کانگریس کے خلاف کیوں تبصرہ کر رہے ہیں، اگر کانگریس نہ ہوتی تو ممتا بنرجی جیسے لوگ پیدا نہ ہوتے، انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے، وہ بی جے پی کو خوش کرنے کے لیے گوا گئی تھیں، انھوں نے کانگریس کوہرایا۔آپ نے کانگریس کو کمزور کیا۔ گوامیں یہ سب جانتے ہیں۔کانگریس لیڈر نے ممتا بنرجی پر بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام لگایا۔ ادھیر رنجن نے کہاہے کہ وہ (ممتا بنرجی) بی جے پی کو خوش کرنے اور بی جے پی کی ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کے لیے یہ کہہ رہی ہیں۔ وہ خبروں میں رہنے کے لیے ایسی باتیں کہتی ہیں۔ دیوانے کو جواب دینا درست ہے۔ کانگریس کے پاس 700 ایم ایل اے ہیں۔ ہندوستان میں دیدی کے پاس ہے؟ کانگریس کے پاس اپوزیشن کے کل ووٹوں کا 20 فیصد حصہ ہے۔