کانگریس چیف منسٹروں کیساتھ آج میٹنگ

   

Ferty9 Clinic

صدر کانگریس سونیا گاندھی پارٹی کے چیف منسٹروں کے ساتھ جمعہ کی شام اپنی قیامگاہ پر میٹنگ منعقد کرنے کا امکان ہے۔ وہ اچھی حکمرانی میں اپنی ریاستوں کو مثالی بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پنجاب، راجستھان ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور پوڈوچیری کے چیف منسٹروں کی سونیا گاندھی سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کانگریس سربراہ کا مقصد پارٹی زیر اقتدار ریاستوں میں عوام کے لئے موثر اور اچھی حکمرانی فراہم کرنا اور ان کے مسائل کی یکسوئی کرنا ہے۔