حیدرآباد/21 مئی، ( سیاست نیوز) کانگریس نے تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا عملاً آغاز کردیا ہے۔ انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے نے کل 22 مئی کو گاندھی بھون میں کانگریس کا توسیعی اجلاس طلب کیا جس میں ورکنگ صدور ، ضلعی صدور اور پی سی سی ارکان و سینئر قائدین شرکت کرینگے۔ کرناٹک میں پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد اجلاس کے انعقاد کا مقصد کیڈر کو متحرک کرنا ہے۔ اجلاس میں تلنگانہ کی صورتحال، پبلک سرویس کمیشن کے امتحانی پرچہ جات افشاء ، کسانوں کے مسائل اور دیگر اُمور کا جائزہ لیا جائیگا۔ تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کو بھی اجلاس میں قطعیت دی جائیگی۔ پارٹی کے انچارج اے آئی سی سی سکریٹریز روہت چودھری، ندیم جاوید شرکت کریں گے۔ر