کانگریس کا بہت جلد مکمل صفایا ہوجائے گا: کے ٹی آر

   

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راماراؤ نے کہا کہ انہیں یقین ہیکہ کانگریس کا بہت جلد مکمل صفایا جائے گا۔ ٹی آر ایس کے قومی سیاست میں سرگرم رول ادا کرنے کے عزائم پر صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کے حالیہ تبصرہ پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ دو ایم پی رہتے ہوئے ٹی آر ایس نے تلنگانہ حاصل کیا ہے۔ ہم دکھا دیں گے کہ 16 ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ہم کیا کرنے والے ہیں۔