نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے ، سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے عظیم شاعر والمیکی کے یوم پیدائش پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے رامائن کے مصنف مہارشی والمیکی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر کھرگے نے کہا کہ عظیم مذہبی صحیفہ رامائن کے مصنف عظیم شاعر مہارشی والمیکی جی کے یوم پیدائش پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ سچائی، تحمل، ہمت، پیار، خیر سگالی، مساوات اور ہم آہنگی کے پیغامبر مہارشی والمیکی جی کے کام ہمیں تپسیا، قربانی، محبت اور مسلسل فرض کے راستے پر آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں اور ہمیں سماجی انصاف اور غریبوں کے حق میں کھڑے ہونا سکھاتے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہاکہ مہاکاوی رامائن کے خالق عظیم شاعر مہارشی والمیکی جی کے یوم پیدائش پر آپ سب کو نیک خواہشات۔ آج صبح اس مبارک موقع پر دہلی کے والمیکی مندر کا دورہ کیا۔ مہاتما گاندھی جی نے اس کمپلیکس میں والمیکی سماج کے ساتھ کافی وقت گزارا ۔ عظیم سنیاسی مہارشی والمیکی جی کو لاکھوں سلام جنہوں نے انسانیت کو سچائی، انصاف اور محبت اور ہمدردی کے ساتھ ہم آہنگی کا راستہ دکھایا۔