کانگریس کم از کم 100 سیٹوں پر مقابلہ کرے : پپو

   

پٹنہ : بہار کے پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے آج کہا کہ کانگریس کو بہار اسمبلی انتخابات میں کم از کم 100 سیٹوں پر مقابلہ کرنا چاہئے ۔ مسٹر یادو نے جن ادھیکار پارٹی کے سابق لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ جے اے پی لیڈران نے کانگریس میں شامل ہونے پررضامندی ظاہر کی۔ اس کے بعد پپو یادو نے اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے بہار میں کانگریس مضبوط ہوگی اور عوامی مفاد میں کام کرے گی۔ کانگریس انڈیا اتحاد میں سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کانگریس کم از کم 100 سیٹوں پر مقابلہ کرے ۔مسٹر یادو نے راہول گاندھی کو سماجی انصاف اور ملک کے آخری فرد کے حقوق کی لڑائی کی علامت قرار دیا۔