کانگریس کوصرف کانگریس ہی شکست دے سکتی ہے :نوجوت سنگھ سدھو

,

   

چندی گڑھ: پنجاب میں انتخابات قریب آتے ہی الزامات کا دور تیز ہو گیا ہے۔ بکرم مجیٹھیا اور نوجوت سنگھ سدھو کی بیان بازی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ امرتسر میں ایک بار پھر ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے بکر م مجیٹھیا پر الزام لگایا کہ وہ ایک پرچہ مافیا ہیں۔ انھوں نے کئی لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔ میں نے کسی کے خلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں کیاہے۔سدھو نے اس دوران یہ دعویٰ بھی کیاہے کہ پنجاب میں کانگریس کی حکومت آنے والی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ سبھی جانتے ہیں کہ کانگریس ایک مضبوط اور محفوظ حکومت دے گی۔ ہم نیا پنجاب بنائیں گے۔ جب پنجاب کانگریس کے صدر سدھو سے ریاستی یونٹ میں دھڑے بندی کے بارے میں پوچھاگیاتو انہوں نے کہاہے کہ کانگریس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ صرف کانگریس ہی خود کو شکست دے سکتی ہے۔ سردیوں کے موسم میں جو سیاسی گرماگرمی ہے وہ پنجاب کی امرتسر مشرقی سیٹ جیسی کسی اور سیٹ پر نہیں ہے..